تازہ تر ین

پل گرنے سے ایک شہری ہلاک

کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں پل گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔پل کے گرنے سے شہر بھر میں شدید ٹریک جام ہوگیا اور متبادل روٹ اختیار کرنے کی دوڑ نے پورے شہر میں شدید بحرانی کیفیت پیدا کردی۔بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی نے بھی پل گرنے کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر واقع یہ پل 50 برس پرانا تھا پل گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مرنے والے کی میت اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اس کے بعد ہی کیس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv