تازہ تر ین

بھارتی وزیر کو گارڈ سے پاجامہ صاف کرانا مہنگا پڑ گیا

بنگلور(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر نے شاہانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے پاجامے پر لگی کیچڑ اپنے گارڈ سے صاف کرائی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ذاتی محافظ سے اپنا پاجاما صاف کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شخصیت بنگلور کے وزیر ترقیات جی پرامیشورا ہیں جو بارش کے بعد علاقے کا جائزہ لینے کے لیےایک دورے پر تھے تو اس دوران ان کے سفید پاجامے پر کیچڑ لگ گئی۔اس دوران مقامی شخص نے وزیر کا پاجاما صاف کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اسے منع کردیا اور اپنے محافظ کو پاجاما صاف کرنے کا حکم دیا جس پر وزیر کے محافظ نے پیروں میں جھک کر پاجاما صاف کیا۔اس موقع پر واقعے کی ویڈیو بنالی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد بھارتی عوام کی جانب سے وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان سے محافظ سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے وی ا?ئی پی کلچر قرار دیا ہے اور وزیر کو اپنے اسٹاف کی عزت کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv