تازہ تر ین

ٹرمپ نے بشارالاسدکے بارے اہم حکم دیا ،امریکی صحافی نے انکشاف کر دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صحافی ’باب ووڈ ورڈ‘ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس شام میں مبینہ طور پر حکومتی افواج کی جانب سے کیے گئے کیمیائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام کے صدر بشارالاسد کو قتل کروانا چاہتے تھے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ وہی باب ووڈ ورڈ ہیں جو واٹر گیٹ اسکینڈل منظر عام پر لائے تھے جس کے نتیجے میں امریکی صدر رچرڈ نکسن کو عہدہ صدارت سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔’فیئر:ٹرمپ ان دا ائٹ ہاو¿س‘ نامی کتاب میں انہوں نے رقم کیا کہ اپریل 2017 میں شام میں مبینہ طور پر حکومتی فوج کی جانب سے کیے گئے کیمیائی حملےکے بعد انہوں نے پینٹاگون چیف کو کال کی اور بشرالاسد کو قتل کرنے کے احکامات دیے جس پر جیمز میٹس نے حامی بھرلی اور فون کال کے اختتام کے بعد اپنے ماتحتوں کو اس کے بجائے ایک تادیبی فضائی حملہ کرنے کا حکم دیا۔اپنے ذرائع بتانے سے گریز کرتے ہوئے ووڈ ورڈ کا کہنا تھا کہ کتاب تحریر کرنےکے سلسلے میں ریسرچ کرنے کے لیے انہوں نے ٹرمپ حکومت سے وابستہ رہنے والے سابق اور حاضر عہدیداروں سے گفتگو کی۔کتاب میں بزرگ امریکی صحافی ووڈ ورڈ نے لکھا ہے کہ امریکی ڈیفنس سیکریٹری’ جیمز میٹس‘ اور اقتصادی مشیر ’گرے کوہن‘ دیگر ماتحتوں کی طرح امریکی صدر کے احکامات نظر انداز کرنے حتیٰ کے ان کی میز سے کاغذات چرانے کے بھی مرتکب ہیں۔انہوں نے بیان کیا کہ ٹرمپ اپنی ٹیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو اکثر تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں جس میں انہوں نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو ’دماغی طور پر مفلوج‘ اور ’گونگے‘ تک کہا جبکہ سابق چیف ا?ف اسٹاف رینس پریبس کو ’ایک چھوٹے چوہے‘ سے تشبیہہ دی۔ووڈورڈ کے مطابق ٹرمپ جس قسم کی بدزبانی کااستعمال کرتے ہیں بعد ازاں جواب میں ان کے ماتحت اور کابینہ کےا راکین نجی طور پر انہیں اسی قسم کے القابات سے پکارتے ہیں، اور وائٹ ہاو¿س کے چیف ا?ف اسٹاف’ جنرل جان کیلی‘ اپنے ساتھیوں کو یہ کہتے ہوئے پائے گئے کہ صدر ’بددماغ‘ اور ’بے وقوف‘ شخص ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے تذکرہ کیا کہ جیمز میٹس نے تیسری جنگ ِ عظیم سے بچنے کےلیے امریکی صدر کو جنوبی کوریا میں فوج رکھنے پر قائل کیا اور اس کے بعد اپنے ساتھیوں سے یہ کہتے ہوئے پائے گئے کہ ٹرمپ کی سمجھنے کی صلاحیت پانچویں یا چھٹی جماعت کے 10 سے 11 سالہ طالبعلم کے برابر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv