تازہ تر ین
priyanka

دمے کی بیماری نے پریانکا کو لوگوں کیلئے مشعل راہ بنا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ’دمے‘ کا مرض لاحق ہے اور اب وہ لوگوں کو اس بیماری سے آگاہی دینے کے لیے سماجی مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔پریانکا چوپڑا کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ نہ صرف ہالی وڈ میں قدم جماچکی ہیں بلکہ ذاتی پروڈکشن ہاو¿س بھی قائم کرلیا ہے جس کے بینر تلے کئی مقامی فلمیں بن چکی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کی ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ ’دمے‘ جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں۔پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ’دمے‘ کے مرض کے حوالے سے آگاہی دینے والے اشتہار میں بھی کام کیا ہے جہاں وہ اپنی ’دمے‘ کی بیماری کے حوالے سے کئی باتیں منظر عام پر لائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جولوگ مجھے جانتے ہیں انہیں علم ہے کہ مجھے دمے کا مرض ہے جسے میں نے کبھی کسی سے نہیں چھپایا۔ان کا کہنا تھا کہ پرفارم کرنے اور دھول مٹی کے قریب ہونے پر مجھے انہیلر کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بیماری کے حوالے سے قریبی دوست سب ہی جانتے ہیں۔پریانکا کا کہنا ہے کہ مصروفیات کے باوجود میں خود احتیاط کرتی ہوں اور اپنی بیماری کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتی۔انہوں نے کہا کہ دمے کی بیماری کا علاج ممکن ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی طرح کی غلط باتیں پھیلائی گئی ہیں ، بیماری سے لڑنے کا طریقہ یہی ہے کہ اس سے متعلق ساری معلومات رکھی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv