تازہ تر ین

جنوبی پنجاب بہت سنجیدہ کیس ہے :عثمان بزدار

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب بہت سنجیدہ کیس ہے اسے آئی سی یو میں رکھا جائیگا، آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کوترجیح دی جائیگی، ان کا کہناتھا کہ میرے دروازے سب کےلئے کھلے ہیں، جوبھی آتا ہے ان کے ایشوزحل کرتاہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی،اس موقع پر صحافی نے سوال کیا”ڈی پی او آپ کے کہنے پرتبدیل ہوا“جس کا وزیراعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب اس پر کیا کہوں،معاملہ عدالت میں ہے۔سردار عثمان بزدار کا کہناتھا کہ آج آخری ووٹ تک اسمبلی میں موجود رہوں گا، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا، نئے بلدیاتی نظام کے جائزے کیلئے علیم خان کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے،نئے بلدیاتی نظام کابل جلد اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن سمیت اچھے منصوبے جاری رہیں گے، ہمیں کسی کے منصوبوں پر تختی لگانے کا شوق نہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے پر ازخود نوٹس لے رکھا ہے جس کی سماعت جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv