تازہ تر ین

انتہاپسندی ناقابل برداشت،ممبر ایڈوائزری کونسل عاطف میاںجلد نوبل پرائز جیت لیں گے،فواد چودھری کُھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عاطف میاں کو ایڈوائزری کونسل کا رکن بنایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر نہیں لگایا گیا، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کے پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عارف علوی ایک انتہائی پروفیشنل اور نفیس انسان ہیں، ان کی پارٹی اور نظریے سے کمٹمنٹ شک و شبے سے بالاتر ہے وہ تحریک انصاف کے ابتدائی دنوں سے عمران خان کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی نے ایک نامور اور زبردست شخصیت کو امیدوار نامزد کیا۔عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کا رکن لگائے جانے پر فواد چوہدری نے کہا ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ساتھ بسنے والی اقلیتوں کی حفاظت ،احترام اور عزت کرے،پاکستان میں اقلیتوں کو اتنا ہی حق ہے جتنا اکثریت کوہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اکنامک ایڈوائزری میں تقرری پر کسی کو اعتراض کرنا چاہیے۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں اسے لگایا گیا ہے جسے اگلے5سال میں نوبل پرائز ملنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لگایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں۔ جو لوگ اعتراض کررہے ہیں وہ بنیادی طور پر انتہا پسند ہیں ، ہمیں انتہا پسندوں کے سامنے بالکل نہیں جھکنا چاہیے ، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کے پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv