تازہ تر ین

پولینڈ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کا شاندار فضائی کرتب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پولینڈ میں رڈوم عالمی ائیرشو کے پہلے روز پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے شاندار فضائی کرتب دکھا کر شائقین سے خوب داد وصول کی۔پی اے ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پولینڈ کی فضا میں قومی پرچم کے رنگوں سے مزین پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر نے شائقین کو حیران کردیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابل یقین فضائی کرتب دکھائے جس میں لو اسپیڈ پرفارمینس، تھنڈر ٹرنزوغیرہ قابل ذکر تھے۔وائس چیف آف ایئراسٹاف ائیرمارشل ارشد ملک نے بھی پولینڈ میں منعقد سالانہ تقریب میں شرکت کی۔واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر چین اور پاکستان کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔انہوں نے فضائی شو میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پی اے ایف کے گراو¿نڈ اسٹاف سمیت افسران کی صلاحتیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پی اے ایف کی جانب سے سالانہ عالمی مقابلے میں شرکت سے دنیا بھرمیں ملک کا مثبت پیغام پہنچا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv