تازہ تر ین

گستاخانہ خاکوں کیخلاف پوری قوم ایک طرف سینیٹ میں بھی ایسا کام ہو گیا کہ آپ بھی کہہ دینگے ”تبدیلی آگئی ہے “

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرار داد پیش کر دی گئی ،جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا،قائد ایوان شبلی فراز نے قرار دار پیش کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر قائد ایوان شبلی فراز نے پورے ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیاگیا۔اس کے علاوہ شادی تقریبات میں فضول اخراجات کی ممانعت کا بل بھی سینیٹ میں پیش ہواجسے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے پیش کیا۔سینیٹ کے اجلا س میں نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم کا بل بھی منظورکر لیاگیا جسے ایم کیو ایم کے سینیٹرمیاں عتیق احمد نے پیش کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv