تازہ تر ین

بطور وزیر حلف لینے سے قبل علیم خان کمپنیوں سے مستعفی ہو گئے

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر علیم خان نے پنجاب کابینہ میں بطور وزیر حلف لینے سے پہلے اپنی کمپنیوں سے استعفی دے دیا۔استعفیٰ دیتے ہوئے علیم خان نے موقف اختیار کیا کہ اب کاروبار سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا اور وہ صرف اور صرف پنجاب کی بہتری اور نئے پاکستان کے لیے کام کریں گے۔ گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی نے اپنی 23 رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کیا۔علیم خان کو پنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے، وہ پنجاب کے سینیئر وزیر بھی ہوں گے۔علیم خان 91 کروڑ کے مالک اور ایک ارب کے مقروض: اثاثوں کی علیم خان کا شمار کروڑ پتیوں میں ہوتا ہے اور انتخابات 2018 کے دوران جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق ا±ن کے ک±ل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ، 82 لاکھ، 78 ہزار، 855 روپے ہے۔علیم خان کی پاکستان میں 43 جبکہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، انہوں نے اپنی ہی بنائی ہوئی کمپنی سے 69 کروڑ 97 لاکھ 4 ہزار 306 روپے بطور قرض لیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv