تازہ تر ین

کیا پاپائے روم بچوں سے جنسی زیادتیوں بارے جانتے تھے ؟ سنسنی خیز انکشافات

روم (ویب ڈیسک)پاپائے ر وم پادریوں کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال بارے آگاہ تھے ، معروف قدامت پسند پادری نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا کیتھولک کلیسا کے انتہائی قدامت پرست آرچ بشپ کارلو ویگانو نے پاپائے روم پر نیا زبانی حملہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پوپ فرانسس کو کلیسائی شخصیات کی طرف سے کیے جانے والے بچوں کے جنسی استحصال کے سکینڈل کی خبر تھی۔ انہوں نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب پاپائے روم آئرلینڈ کے ایک دورے پر ہیں، جہاں وہ کئی عشروں تک مختلف ممالک میں کلیسائی شخصیات کی طرف سے بچوں سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں پر معذرت کرتے ہوئے معافی مانگ رہے ہیں۔ ویگانو نے اتوار کے روز شائع ہونے والے اپنے گیارہ صفحات پر مشتمل ایک خط میں پوپ فرانسس سے عہدے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔دہائیوں سے کلیساکی مذہبی شخصیات کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے شرمناک حقائق کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv