تازہ تر ین

نئی حکومت آتے ہی پولیس والوں کی بھی سُنی گئی

کراچی(ویب ڈیسک)سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی رہائشگاہ کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی اور سندھ پولیس کی مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں بیوہ فنڈ کو3ہزارروپے سے بڑھاکر5ہزارروپے کردیا گیا اور آن لائن ادا کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ،دوران ڈیوٹی مستقل معذوری کی صورت میں کانسٹیبلزکو مخصوص موٹرسائیکلیں دی جائیں گی،دوران فرائض قانونی مسائل اور مقدمات کی صورت میں امداد5لاکھ روپے تک کر دی گئی اور موذی بیماری کی صورت میں امداد ایک لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دی گئی۔اجلاس میں 3سال میں انتقال اور جاں بحق کانسٹیبلز کی امدادی رقوم کے لئے کوائف جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کانسٹیبلزکے2بچوں کی شادی کے لئے گرانٹ50ہزارسے بڑھا کر1لاکھ روپے کردی گئی،ریٹائرمنٹ پر الاونس 15اور 25ہزارروپے سے بڑھاکربنیادی تنخواہ کے برابرکردی گئی، کانسٹیبلز کے بچوں کو 65فیصد نمبر لینے پر مکمل اسکالرشپ دی جائے گی،اجلاس میں سندھ پولیس کی مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس ملازمین کی انشورنس کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے لئے سات روز میں سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کی رہائشگاہ کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv