تازہ تر ین

علی ظفر کو امریکا میں ”پرائیڈ آف پاکستان“ کے ایوارڈسے نواز دیاگیا

لاس اینجلس(شوبزڈیسک) پاکستانی گلوکار و اداکارعلی ظفر کو لاس اینجلس میں ”پرائیڈ آف پاکستان“ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔پاکستان کے مقبول ترین گلوکار و اداکارعلی ظفر اپنی فلم ”طیفا ان ٹربل“کی تشہیر کے لیے لاس اینجلس میں موجود ہیں۔ جہاں گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے”یونائیٹڈ فور پاکستان انڈیپینڈنس ڈے“کے نام سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں شرکا کافی تعداد میںموجود تھے جو پاکستان کی جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک تھے۔ تقریب میں علی ظفر نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر وہاں موجود شائقین کا لہو گرمایا۔ اختتام پر علی ظفر کو ”پرائیڈ آف پاکستان“ کےایوارڈ سے نوازا گیا۔لاس اینجلس میں جشن آزادی کے حوالے سے کئی سال سے یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv