تازہ تر ین

کراچی رہائش کے اعتبار سے دنیا کا غیر موزوں ترین شہر

کراچی (ویب ڈیسک)برطانوی بزنس اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے مرتب کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی رہائش کے اعتبار سے انتہائی غیر موزوں ہے۔ای آئی یو نے 140 شہروں کا سیاسی، سماجی، جرائم، تعلیمی، اور صحت کے اعتبار سے سالانہ سروے کیا جس کے بعد رہائش کے لیے موزوں دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی۔اس فہرست میں شہر کراچی 137 نمبر پر ہے، جس کے تحت کراچی رہائش کے اعتبار سے دنیا کا غیر موزوں شہر قرار پایا۔ای آئی یو کی فہرست میں 138 نمبر پر نائیجیریا کا شہر لاگوس، 139 نمبر پر بنگلہ دیش کا ڈھاکا اور سب سے آخر میں شامی دارالحکومت دمشق ہے۔ای آئی یو کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور دمشق جیسے شہروں کے اسکور کم ہونے کی وجہ ملکی تنازعات ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ سمیت افریقہ اور ایشیا کے ممالک میں تشدد، جرائم، دہشت گردی اور انتشار دنیا کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے اور یہ ان کی ترقی کو روکنے کی اہم وجہ ہے۔اس فہرست میں کراچی نے 100 کی ریٹنگ میں سے مجموعی طور پر 40.9 اسکور حاصل کیا۔دوسری جانب رہائش کے اعتبار سے بہترین شہروں میں سرِفہرست آسٹریا کا ویانا قرار پایا، جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کا میلبورن اور تیسرے نمبر پر جاپان کے شہر اوساکا نے اپنی جگہ بنائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv