تازہ تر ین

فنکاروں نے کیک کاٹے ،ہلہ گلہ ، ملی نغمے گونجتے رہے

لاہور(شہزاد فراموش سے)پاکستان 14اگست کو آزاد ہوا اور اس دن کو انتہائی جوش وخروش سے ہرسال منایا جاتا ہے اس دن کو ہر طبقہ فکر کے لوگ مناتے ہیں مساجد میں ملکی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔جشن آزادی کی تقریبات کئی دنوں سے مناءجا رہی ہیں اور آج بھی جوش اور پلاک میں ولولہ سے منائی جائیں گی ۔گزشتہ رات آزادی کا جشن مختلف تنظیموں کی طرف سے ہوٹلز میں نجی تقریبات میں اور سکوں پر منایا گیا۔ منچلے لاہور کی سکوں پر رقص کرتے آزادی کے گیت گاتے نظر آئے رات کو سکوں پر اس قدر رش تھا کہ تصور سے باہر ہے۔یہی جوش اور جذبہ الیکٹرانک اور پرنٹ میدیا میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شوبز سے وابستہ افراد نے اس جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گزشتہ رات مختلف تھیٹرز میں ڈرامہ کو روک کر بارہ بجے آزادی کا جشن منایا گیا اور کیک کاٹے گئے ۔اس بار تو آزادی کے حوالے سے تھیٹر ڈراموں کے نام بھی رکھے گئے ہیں ایسے ہی تماثیل تھیٹر میں آزادی کا جشن رات بارہ بجے کیک کاٹ کر منایا گیا جس میں تمام کاسٹ نے حصہ لیا اور سب نے پاکستانی پرچم کی مناسبت سے لباس زیب تن کر رکھے تھے۔ڈرامہ ” فیقا ان ٹربل“ کی کاسٹ اداکارہ ماہ نور ‘ طاہر انجم ‘ گلفام ‘ تماثیل تھیٹر کے چئیر مین قیصر ثنا ءاللہ ‘ تعبیر برال‘ حسنہ بھٹی ‘ قیصر پیا‘ طاہر نوشاد اور حسن مراد بھی شامل تھے۔اسی طرح شالیمار تھیٹر میں کیک بھی کاٹا گیا اور اس ڈرامہ کا نام بھی جشن آزادی کی مناسبت سے ” پاکستان کو عزت دو“پیش کیا جا رہا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو مدنظر رکھا گیا ہے اس کے رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک بلاشبہ داد کے مستحق ہیں ۔گزشتہ رات یہاں بھی کیک کاٹا گیا جس میں ڈرامہ کی کاسٹ سنہری خان‘ وردہ خان ‘ فیروزہ علی‘انیشا خان‘ اقرا چودھری‘ سرفراز وکی‘ مختار چن‘ گڈو کمال ‘وسیم پنوں‘ آغا جانی ساجد پیارا ‘ ڈائریکٹر اجمل ملک‘ اور پروڈیوسرملک طارق نے شرکت کی ۔محفل تھیٹر میں بھی ڈائریٹکر اور رائٹر اظہر ملک اور پروڈیوسر اسحاق چودھری نے ڈرامہ کی کاسٹ کیساتھ کیک کاٹا اس میں ہنی شہزادی اور فیا خان بھی موجود تھیں ۔آفرین‘سفیرہ ‘ عمران شوکی ‘مبشر ملک‘ارم چودھریذشکیل چن ‘عامر سوہنا‘ظفر ارشاد ‘ برجو‘ندیم برال‘ گوگا جی اور دیگر شامل تھے۔میرمحل تھیٹر میں آشا چودھری سمیرا چودھری ‘ کوہ نور‘سائرہ چودھری‘ لکی ڈئیر نے کیک کاٹا۔ الفلاح تھیٹر میں سدرہ نور‘آفرین خان‘ خوشبو‘جیا بٹ ‘ لائیکا خان‘ شبنم چودھری‘ بلبل‘ ندیم چٹا اور دیگر نے آزادی کا جشن مناتے ہوئے کیک کاٹا اور تھیٹرز میں ایک کے بجائے دو شوز چلے۔اسی طرح بہت سے گلو کاروں نے جہاں نجی اور سرکاری تقریبات میں وطن کے گیت گائے وہاں بہت سے گلوکاروں نے اپنے وطن کی محبت میں ڈوب کر گائے جانے والے گیت بھی گائے۔گلوکار قاسم سلیم نے بھی ایک نجی محفل میں تمام رات ملی گیتوں سے رونق بڑھائی۔گلوکار عامر سمیع خان نے تین مقریبات میں اپنے ملی گیت گائے جن میں ” ہماری جان جان پاکستان اور یہ دیس ہمارا جنت نما“ بھی شامل ہیں ۔ان گیتوں کی وڈیوز نے بھی دھوم مچا رکھی ہے۔گلوکار ساحر حسن کے بھنگڑا سٹائل میں ملی نغمہ نے بھی کئی تقریبات میں دھوم مچائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس میں جشن آزادی کی تقریبات میں ان کے ملی نغموں کو بہت پسند کیا گیا۔ نوید یعقوب نے پنا ایک گیت” میں تے پاکستان ہاں“گا کر محفلیں لوٹیں۔گلوکارزاہد اقبال ‘ امیر احمد‘ایم اعجاز ‘ عمران نیازی‘ ارشد پرنس کے علاوہ گلوکاراﺅں میں انیقہ علی‘ شفق علی‘عینی طاہرہ‘ راگنی‘دیبا کرن‘حنا ملک‘ شازیہ رانی‘ مون پرویز‘ماہیر سیال نے بھی مختلف تقریبات میں وطن کے گیت گائے۔اس کے علاوہ شاہدہ منی ‘ شبنم مجید ‘ عارف لوہار‘ عاطف اسلم ‘ شہزاد رائے ‘ راحت فتح علی اور دیگر نے مختلف شہروں میں وطن کی محبت کے رنگ جمائے۔اداکار راشد محمود ‘ حید رسلطان‘ اچھی خان‘ثنا‘ ریشم‘ غلام محی الدین‘ فیصل قریشی‘ میرا‘ مہوش حیات‘ فہد مصطفےٰ‘ماہرہ خان‘ ماورا حسین‘ عروہ حسین‘ فرحان سعید‘سوہائے علی ابڑو‘ہانیہ عامر ‘ حمزہ علی عباسی اور دیگر نے مختلف چینلز پر جلو گر ہو کر اپنی عید کی فلموں کی پروموشن کے ساتھ ساتھ آزادی کا جشن بھی منایا ۔فیشن آئیکون ڈولی نے لبرٹی چوک میں اپنی ٹیم کیساتھ آزادی کا جشن منایا اور کیک کاٹا ان کے ساتھ اداکار راشد محمود‘ شاہد عثمان اور دوسری نامور سلیبرٹیز بھی موجود تھیں۔اسلم پھلروان نے پلاک کے تعاون سے پنجابی کمپلیکس میں آزادی کا میلہ سجایاجس میں عارف لوہار بھی شریک ہوئے۔آج بھی آزادی کا جشن سارا دن اور رات تک جاری رہے گا اور اس سلسلے میں سرکاری اور نجی تقریبات منعقد ہوں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv