تازہ تر ین

امریکی ٹی وی سٹار کائلی جینر کم عمر ترین ارب پتی بننے کی دہلیز پر

لاس اینجلس(شوبزڈیسک) امریکی ٹی وی اسٹار اور کاسمیٹکس کمپنی کی نوجوان مالکہ کائلی جینر جلد ہی ارب پتی بن جائیں گی۔ اس وقت ا±ن کی ذاتی دولت کا حجم نو سو ملین ڈالر ہے۔بزنس اور کاروبار پر نگاہ رکھنے والے معتبر جریدے فوربز نےکی رپورٹ کے مطابق کائلی جینر حقیقت میں اپنی ذاتی کوششوں اور ہمت سے ارب پتی بننے جا رہی ہیں۔سیہ امر بھی اہم ہے کہ اس نوجوان خاتون کو اپنی شناخت کے حوالے سے کئی قسم کی معاشرتی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔ کائلی جینر کو اپنے چہرے اور جسم کے خد و خال کی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے تنقید کا بھی سامنا رہا اور ا±ن کی فیشن انڈسٹری میں بھرپور شرکت پر پذیرائی بھی کی گئی۔کائلی جینر نے 2016 میں اپنی میک اپ کی مصنوعات کو متعارف کرایا تھا۔ ان مصنوعات کو نوجوان نسل کے ساتھ دوسری خواتین نے بھی بے پناہ پسند کیا۔ اس بھرپور کامیابی نے ان کو میک اپ انڈسٹری میں بھی ایک بڑا مقام دیا ہے۔ اسی باعث کہا گیا ہے کہ وہ ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بننے والی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv