تازہ تر ین

اینڈرسن نے لارڈز میں نئی تاریخ رقم کردی

لارڈز (اے پی پی) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے لارڈز گراﺅنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک گراﺅنڈ پر 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیریئر کی 550 وکٹیں بھی مکمل کر لیں اور وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں باﺅلر بھی بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مرلی وجے کو آﺅٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں، آسٹریلوی سپنر شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا کے گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv