تازہ تر ین

لاہور: جناح اسپتال کےگائنی وارڈ سے نامعلوم خاتون نوزائیدہ بچہ اغوا کرکے فرار

لاہور(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے ایک نامعلوم خاتون نوزائیدہ بچہ اغوا کرکے فرار ہوگئی۔طیبہ بخاری نامی خاتون کے ہاں دو روز قبل جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں بچے کی پیدائش ہوئی، جہاں سے ایک نقاب پوش خاتون رات کے وقت بچہ اغوا کرکے لےگئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے بچے کو لے جانے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔اغوا کا مقدمہ تھانہ گارڈن ٹاو¿ن میں بچے کے والد نعیم الرحمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔دوسری جانب بچے کے رشتے داروں کی جانب سے جناح اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv