تازہ تر ین

فضل الرحمان والی بات ہم کہہ دیتے تو ’را‘ ایجنٹ کہلاتے :فاروق ستار

کراچی(این این آئی) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جو کہا اگر غلطی سے ہم میں سے کوئی ایسا کہہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر مولانا فضل الرحمان کو تقریر میں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا تاہم وہ خوش قسمت ہیں انہیں را کا ایجنٹ نہیں کہا گیا، اگر غلطی سے ہم میں سےکوئی ایسا کہہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بات چیت ہوسکتی ہے، ان سے غیر واجبی رابطہ ہے، ان سے صوبائی حکومت بنانےپر کوئی بیٹھک یا مکالمہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی سے بہتر ورکنگ ریلیشن کی ہمیشہ ایم کیوایم کی خواہش رہی ہے لیکن گزشتہ دس سالوں میں بے پناہ کرپشن بھی دیکھنے میں آئی ¾ پیپلزپارٹی حکومت میں سندھ کےشہری اور دیہی عوام میں فرق بڑھاہے۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک بار حلقہ 243 خالی تو ہونے دیں، وہاں سے ضمنی انتخابات میں میرے الیکشن لڑنے پر فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

The authors should proofread academic english writing and spell check the newspaper prior to submitting it for review to the editors.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv