تازہ تر ین

95 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ ،میاں منشاء17 اگست کو نیب میں طلب

لاہور (آن لائن، صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور نیب کی تین رکنی ٹیم نے میاں منشا سے 95ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے 17اگست کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان ورکر پارٹی فاروق سہلریا کی جانب سے میاں منشا کیخلاف نیب میں درخواست دائر کی گئی تھی۔جس پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کو ہدایت کی تھی کہ وہ معاملے کی فوری تحقیقات کریں۔جس پر ڈی جی لاہور نیب نے الیکشن سے قبل فاروق سہلریا کو نیب میں طلب کیا تھا کہ وہ تمام الزامات کے ثبوت پیش کریں جو کہ چیئرمین پاکستن ورکر پارٹی نے دستاویزات کیساتھ جمع کرائے اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا کہ میاں منشا نے 95ملین ڈالر منی لانڈرنگ کرکے پاکستان سے برطانیہ منتقل کئے ہیں۔جس پر اب نیب نے میاں منشا کو 95ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے 17اگست کو لاہور نیب میں طلب کر لیا ہے۔ نیب کی تین رکنی ٹیم میاں منشا سے تحقیقات کرے گی۔واضح رہے کہ میاں منشاءنے 95ملین ڈالر لندن منتقل کئے او ر ہوٹل خریدا تھا نیب اس حوالے سے میاں منشا سے تحقیقات کرے گا۔ اس سے بھی پہلے بھی قومی احتساب بیورو نے میاں منشاءکو طلب کیا تھا تاہم وہ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔خیال رہے میاں منشانواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سے متعلق اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے، جسے پیر کے روز سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر تیار کئی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس سے زائد سیاسی جماعتیں مجموعی طور پر 35 ملین ڈالرز کی غیر قانونی ٹرانزیکشن میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئے اے نے غیر قانونی ٹرانزیشکن کرنے والے کئی جھوٹے اکاوئنٹس کا پتہ چلالیا ہے۔دوسری جانب فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں فریال تالپور کے خلاف ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت میں وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں فریال تالپور کا ایف آئی آر میں کوئی کردار واضح نہیں الزامات سےان کا کوئی تعلق نہیں ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ کمیشن یا بدعنوانی کی ہو ۔جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا فائنل چالان جمع کرادیا ہے ،جس پر ایف آئی اے کے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نہیں فائنل چالان ابھی جمع نہیں کرایا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ پھر وکیل صاحب آپ کیسے کہہ رہے کہ کہ نام چالان سے نکال دے ابھی فائنل چالان تو جمع ہونے دیں ۔عدالت نے کہا کہ چالان میں تو درخواست گزار روپوش قرار دئیے گئے ہیں اور ان کے نام پر لال مارک ہے ، جس پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے فریال تالپور کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہو ئے ایف آئی اے ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔گذشتہ روز آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے عبوری چالان کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے،فریال تالپور نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے، چالان میں میرا کوئی کردار واضح نہیں اور الزامات سے میراکا کوئی تعلق نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کیا جائے، ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دے کر معطل کیا جائے اور عدالت چالان پر حکم امتناع جاری کرکے کارروائی کرے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv