تازہ تر ین

عمران خان پہلی تقریر میں غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کا اعلان کریں گے:بابر اعوان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ حکومت سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے، اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے۔بابر اعوان نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے، حلف برداری تقریب میں شام کوعمران خان اتحادیوں کو ڈنر دیں گے، عمران پہلے خطاب میں غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وقت ضائع کیے بغیرعملی اقدامات ہوں گے،لاریفارمز کے حوالے سے مشاورت ہو رہی ہے، مقدمات کا جلد فیصلہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے، تمام اداروں میں اقدامات نظرآئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کے نام پر مشاورت مکمل کر لی ہے، جس کا اعلان عمران خان کریں گےانہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان میانوالی کے حلقے کی نشست پاس رکھیں گے جبکہ باقی 4 حلقوں کی نشستیں چھوڑ دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv