تازہ تر ین

پاکستان پیپلزپارٹی کا عدلیہ مخالف نازیبا زبان کے استعمال سے لاتعلقی کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ اسلام آبادکے حتجاج میں عدلیہ مخالف استعمال کی گئی زبان سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہیں۔ ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ اسلام آبادکے حتجاج میں عدلیہ مخالف استعمال کی گئی زبان سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہیں،پارٹی سیاست میں ذاتی عناد اورہتک آمیز زبان کے خلاف ہے اوررہے گی،پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے،پیپلز پارٹی عوامی مسائل پر رائے دینے کے ساتھ ساتھ انکے حل کیلئے کوششیں کرتی ہے، پارٹی کبھی بھی نازیبا زبان کے استعمال کی حمایت نہیں کرتی۔واضح رہے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران عدلیہ مخالف نعرے لگانے جانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں میں دہشتگردی کی دفعات شامل بھی شامل کی گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv