تازہ تر ین

مریم اوراُن کے شوہر سے ملاقات کرنیوالوں کیلئے آج کی تازہ خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر سے آج ملاقات کا دن ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدرحسین سے آج ملاقات کا دن ہے۔ میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سیلز سے نکال کر کانفرنس روم میں بیٹھا دیا گیا ہے۔جیل انتظامیہ نے میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست مرتب کررکھی ہے جب کہ لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے تاہم صرف ان لیگی رہنماوں کی کرائی جائے گی جن کا نام فہرست میں ہوگا۔ ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔اڈیالہ جیل کا گیٹ نمبر5 ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے مختض کردیا گیا ہے جب کہ جیل کے اندر اورباہرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv