تازہ تر ین

شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف اشتہاری قرار

لاہور:(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں اشتہاری قرار دینے کےلیے درخواست دی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران علی یوسف متعدد مرتبہ طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔اس ضمن میں نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران علی یوسف بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں اور متعدد مرتبہ بلائے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیرمین نیب کی جانب سے عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں اس لیے احتساب عدالت عمران علی یوسف کو اشہاری قرار دے۔جس پر احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کو اشہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ احتساب عدالت سے بچنے کے لیے عمران علی یوسف 3 ماہ قبل ہی لندن چلے گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv