تازہ تر ین

پاکستان کشمیر کو شہ رگ کہتا ہے اسے کھل کر سٹینڈ بھی لینا چاہیے: امجد اقبال ، ن لیگ کے ہارنے کی ایک بڑی وجہ کشمیر ایشو پر موقف نہ اپنانا ہے: خالد فاروقی ، کشمیر پر بھارتی پراپیگنڈہ تیز جس سے ہمارا موقف کمزور ہوجاتا ہے: ضمیر آفاقی ، ہمارا ماحول کچھ ایسا ہے لگتا ہے ہرطرف سازشیں ہورہی ہیں: امجد وڑائچ ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ جمہوری مرحلہ خراماں خراماں آگے بڑھ رہاہے جو خوش آئندبات ہے۔چینل ۵ کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ یہ ہماری سیاسی بالیدگی ہے گوکہ جمہوری روایات پارٹیوںمیں ابھی پنپ نہیں سکی۔تحریک انصاف کو کافی مشکلات کا سامنا رہے گا اس کے اپنے اندر بھی گروپ ہیںجو اس کےلئے بہتر نہیں عمران خان شاید سپیکرنہ لاسکیں کشمیر پر بھارتی پراپیگنڈہ تیز ہے جس کے باعث ہمارا موقف کمزور ہو جاتا ہے۔کالم نگار خالد فاروقی نے کہا کہ گذشتہ الیکشن کی نسبت الکیشن رزلٹ کا اعتبار مختلف ہے تحریک انصاف کو کافی محتاط رہ کر چلنا پڑرہا ہے عمران خان کے وزیراعظم نامزد ہونا کا میابیہے آگر آگےجا کر اعتماد کا ووٹ بھی مل گیا تو ایک اور کامیابی ہوگی پنجاب کی صورتحال کافی مشکل ہے اپوزیشن کافی مضبوط ہے تحریک انصاف میں تجربے کے لحاظ سے نئے لوگ ہیں بہرحال جمہوری سفر آگے بڑھنا چاہیئے انہوں نے کہاکشمیریوں کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے مسلم لیگ ن کے ہارنے کی ایک وجہ کشمیر ایشو پر موقف نہ اپنانابھی ہے۔سینئر صحافی امجد اقبال نے کہاکہ عمران خان ایک قدم اور اقتدار کے قریب ہوگئے ان کے ساتھ ایک بھاری بھرکم ایجنڈا ہے اپوزیشن کا بھی سامناہے کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیامیں بہت سی آزادیاں وہاں کے لوگوں نے جنگ لڑکر حاصل کیں اس وقت کشمیری اس سٹیج پر ہیں پاکستان ان کی مدد نہ بھی کرے تو وہ لڑائی کررہے ہیںبھارت میں بھی کہا جارہا ہےمسئلہکشمیر ہاتھ سے نکل رہاہے مذاکرات کئے جائیںجب پاکستان کشمیر کو شہ رگ کہتا ہے تو سٹینڈ بھی لینا چاہیئے۔کالم نگار امجد وڑائچ نے کہ کہ ہمارا ماحول اس قسم کا ہے کہ ہمیں لگتا ہے ہر طرف سازشیں ہورہی ہیںقیاس آرائیوں کی ایک فضاءقائم ہے۔ پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کرکے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان شروع سے ہی کشمیر پر جو پالیسی اپنائےہوئے ہے اس پر عمل نہیں ہورہا بس باتیں ہوتی ہیںیہ بات واضح ہے طاقت کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا جب تک انٹرنیشنل کمیونٹی فیئرنہ ہو مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتاعمران خان کے آنے سے کشمیریوں کو پاکستان سے بھرپور سپورٹ کی امید ہے انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی چاہتی ہیں جمہوریت ڈی ریل نہ ہو لیکن عمران کو ناکوں چنے چبوانا ہےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv