تازہ تر ین

کالا باغ ڈیم کے معاملے پر غلط فہمی میں غیر ملکی ہاتھ ہو سکتا ہے :نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ کا لا باغ ڈیم بننا چاہیے تھا لیکن اس میں اتفاق رائے نہ ہو سکا ،ہو سکتا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر غلط فہمی میں غیر ملکی ہاتھ ہو۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے دریاﺅں پر ڈیم بنا لیے ،یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان میں ڈیم کیوں نہیں بنے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ،پوری قوم کو پانی کے مسائل کا ادراک ہے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ پانی کے بحران کے حل کے لیے 10تجاویز زیر غور ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv