تازہ تر ین

ورلڈ ٹریڈ سینٹرحملہ،اسامہ بن لادن کے بیٹے نے حیرت انگیز کام انجام دے دیا

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک)اسامہ بن لادن کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے نائن الیون حملے کے اصل کردار محمد عطا کی بیٹی سے شادی کرلی۔ڈی گارڈین میں شائع رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بھائی سوتیلے احمد اور حسن العطاس نے انٹرویو میں بتایا کہ ’حمزہ بن لادن نے القاعدہ میں انتہائی اہم عہدے پر اپنی جگہ بنالی ہے تاکہ اپنے والد کی موت کا بدلہ لے سکے، جنہیں 7 برس قبل پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں امریکی فوجیوں نے ایک آپریشن کے دوران قتل کردیا تھا‘۔واضح رہے کہ حمزہ بن لادن، اسامہ بن لادن کی تیسری شریک حیات خیریہ صابر کے بیٹے ہیں اور خیریہ صابر اس وقت ایبٹ آباد میں کمپاو¿نڈ کے اندر موجود تھیں جب امریکی فوجیوں نے آپریشن کیا تھا۔اسامہ بن لادن نے آخری وقت میں اپنے چاہنے والوں کو ایک پیغام دیا تھا، جس میں واشنگٹن، لندن، پیرس اور تل ابیب کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دی گئی تھی۔اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی احمد العطاس کا کہنا تھا کہ ’ہم نے سنا ہے کہ حمزہ بن لادن نے محمد عطا کی بیٹی سے شادی کرلی لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں، شاید وہ افغانستان میں ہو‘۔واضح رہے کہ مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں گزشتہ 2 برس سے حمزہ بن لادن کی تلاش میں پوری طرح مصروف ہیں جسے اسامہ بن لادن کے بعد نوجوان نسل بہت تیزی سے اپنا ہیرو تسلیم کررہی ہے۔خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کا بیٹا خالد بھی ایبٹ آباد آپریشن میں جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ ان کا تیسرا بیٹا سعد 2009 میں افغانستان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہوا تھا۔کمپاو¿نڈ سے جمع کیے جانے والے خطوط سے واضح ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن سعد کا بدلہ لینے کے لیے حمزہ کو تیار کررہے تھے۔حسن العطاس نے کہا کہ ’جب ہم نے سوچا کہ سب کچھ ختم ہو گیا تو اگلی چیز حمزہ بن لادن نے کہا کہ میں اپنے والد کا بدلہ لینے کے لیے جارہا ہوں، اس کے بعد دوبارہ ملاقات نہیں ہوئی‘۔اگر حمزہ بن لادن میرے سامنے ہوتا تو میں اس کو کہتا کہ اللہ تمھاری رہنمائی کرے، جو کچھ کرنے جارہے ہو اس کے بارے میں 2 مرتبہ سوچنا اور اپنے والد کے نقش قدم پر مت چلنا، تم انتہائی منفی اور روح کے اندھیرے گوشوں میں داخل ہو رہے ہو‘۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 6 جنوری کو امریکا نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے اور وارث حمزہ بن لادن کا نام دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے حمزہ بن لادن کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔اسامہ بن لادن 2011 میں امریکا کی خصوصی فورسز کے ہاتھوں ایک ا?پریشن کے دوران ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد حمزہ بن لادن نے اپنے والد کی جگہ القاعدہ میں متحرک نظر آئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv