تازہ تر ین

چینی اداکارہ زو زو پاکستانی فلم میں اپنے فن کے جلوے بکھیریں گی

لاہور،(شوبزڈیسک) چینی اداکارہ زو زو پاکستانی فلم میں اپنے فن کے جلوے بکھیریں گی انہیں ہدایتکار عمران ملک نے اپنی نئی فلم ”مائی ہارٹ از ان چائنہ “ کے مرکزی کردارمیں کاسٹ کیاہے جسکی شوٹنگ چین اور پاکستان میں ہوگی۔ بتایا گیا کہ چینی اداکارہ اس سے پہلے بالی ووڈ فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان کیساتھ کام کرچکی ہیں۔ عمران ملک نے بتایا فلم کی شوٹنگ کاآغازلاہورسے ہوگا اور بعدازاں چین کے چھوٹے شہروں میں عکسبندی کی جائیگی ان دنوں فلم کی کاسٹ مکمل کی جارہی ہے جسکے بعد شوٹنگ شیڈول طے کیا جائیگا جبکہ فلم کے ہیرو کا نام چند روز میں اناﺅنس کیاجائیگا۔عمران ملک کا کہنا تھا پاک چین دوستی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے فلم بنائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ ہدایتکارکی عید الفطر پر ریلیزہونیوالی فلم آ زادی نے باکس آفس پر کروڑوں روپے کابزنس کیاتھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv