تازہ تر ین

اخلاق احمد کی 19 ویں برسی منائی گئی ‘8بارنگار ایوارڈ جیتا

لاہور(شوبز ڈیسک)”سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جانِ من تجھ کو میں دے سکوں گا“جیسے متعدد یادگار گیتوں کو گانے والے دلکش آواز کے مالک گلوکار اخلاق احمد آٹھ مئی 1946 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے کریئر کا آغاز کراچی سے کیا جہاں وہ ابتدائی دور میں گلوکار مسعود رانا اور اداکار ندیم کے ساتھ سٹیج پروگرامز میں گلوکاری کا مظاہرہ کیا کرتے تھے۔ انھوں نے 1972 میں فلم ‘پاکیزہ’ سے پلے بیک سنگنگ کا آغاز کیا اور 1973 میں فلم ‘بادل اور بجلی’ کے گیت ‘بہکے قدم انجانی راہیں’ سے ان کی مقبولیت کا آغاز ہوا۔تاہم 1974 میں فلم ‘چاہت’ کیلئے ان کے گیت ‘ساون آئے ساون جائے تجھ کو پکاریں گیت ہمارے’ نے انہیں انتہائی مقبول کر دیا اور اس کے بعد انھوں نے پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔ان کے مقبول گیتوں میں فلم ‘نہیں ابھی نہیں’ کا گانا ‘سماں وہ خواب کا سماں، فلم ‘مہربانی’ کا گانا کبھی خواہشوں نے لوٹا، کبھی زندگی نے مارا‘ بہت مشہور ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv