تازہ تر ین

بسلسلہ جشن آزادی انور رفیع کے ساتھ الحمرا میں شام

لاہور(شوبزڈیسک)لاہورآرٹس کونسل (الحمرائ) کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں میوزک کا پروگرام پیش کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکارانور رفیع نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔لاہورآرٹس کونسل(الحمرائ) کا یہ پروگرام اپنے دامن میں ثقافتی روایات اور عوامی دل چسپی کا اتنا گرا نقدر سرمایہ لئے ہوئے تھا کہ عوام جھومے بغیرنہ رہ سکے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل عطا محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ موسیقی کی ترقی وترویج کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہے ہیں یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ادب وثقافت انسانی زندگی کا آئینہ دار ہوتی ہے ، یہ ہمارے جذبوں اور احساسات کی عکاسی کرتی ہے۔اس کی نمودمیں لاہور آرٹس کونسل( الحمرائ) ہمیشہ سے حصہ ڈال رہی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv