تازہ تر ین

یورپی ہیٹ ویو: درجۂ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا خدشہ

یورپ(ویب ڈیسک) بھر میں اس وقت سخت گرمی کا موسم ہے اور موسمی حالات کی پیشن گوئی کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔موجود ریکارڈ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو یونان کے شہر ایتھنز میں 41 سال قبل جولائی 1977 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔جنوبی سپین اور پرتگال میں ہفتے کو درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔گرمی کی وجہ سے خشک دریا اور جھیلیوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں اور یورپ بھر میں لوگ فواروں کے پاس کھڑے ہو کر گرمی مٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔سپین کے سرکاری ادارے نے گرمی کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور وارننگ جاری کی ہے کہ اتوار تک ’ہیٹ ویو شدید اور دیرپا رہے گی۔‘



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv