تازہ تر ین

بااثر زمیندار کے حمایتی تھانیدار کا کسان کے گر پر دھاوا ، بیوی ، والدہ پر تشدد

بورے والا (نمائندہ خبریں) کھال کا تنازعہ، ایس ایچ او تھانہ صدر با اثر زمیندار سے مل گیا ،بااثر زمیندار کے اشارے پر ایس ایچ او کا کسان کے گھر پر شیر جوانوں کے ہمراہ دھاوا ،چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پولیس گردی کی انتہا کر دی ،ایس ایچ اوکسان کے گھر کے دروازے توڑ کر گھر میں موجود کسان کی بیوی اور بوڑھی والدہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا ،شیر خوار بچہ چیختا رہا ایس ایچ او کو رحم نہ آیا ،کسان پر با اثر زمیندار کیخلاف کھال کے تنازعہ کی درخواست واپس لینے کے لیے دباﺅ،ایس ایچ او کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 515ای بی کے کسان محمد شاہد بلوچ کی والدہ اور بیوی نے تھانہ صدر بورے والا کے ایس ایچ او کی مبینہ پولیس گردی کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انکا اسی گاﺅں کے زمیندار محمد خاں کے ساتھ کھال کا تنازعہ چل رہا تھا جسکے خلاف شاہد بلوچ نے محکمہ انہار کو درخواست دے رکھی تھی زمیندار محمد خاں نے یہ درخواست واپس لینے کے لیے ایس ایچ او تھانہ صدر بورے والا ظہور احمد چھینہ کے ساتھ ساز باز ہو کر دباﺅڈالنا شروع کر دیا درخواست واپس نہ لینے اور ایس ایچ او کا دباﺅ نہ ماننے پر وہ غصے میں آ گیا اور گزشتہ روز جب شاہد گھر پر موجود نہ تھا ایس ایچ او تھانہ صدرپولیس کے شیر جوانوں کے ہمراہ انکے گھر آیا اور دھاوا بول کر دروازوں کے لاک توڑ ڈالے اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو گیا ہمیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جبکہ کمسن بچہ چیخ و پکار کرتا رہا مگر ایس ایچ او چنگیز خاں بنا رہا دونوں پر تشدد کر کے دھمکیاں دیں کہ اگر زمیندار محمد خاں کیخلاف درخواست واپس نہ لی تو اس سے بھی ب±را حشر کریں گے ایس ایچ او کی اس پولیس گردی کے خلاف آر پی او ملتان کے علاوہ ڈی پی او وہاڑی کو بھی تحریری درخواست دی لیکن پولیس حکام نے اپنے بیٹی بھائیوں کیخلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی.اس حوالہ سے جب ایس ایچ او تھانہ صدر ظہور احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شاہد بلوچ کیخلاف انکی قریبی رشتہ دار خاتون بختاں مائی کی مدعیت میں زمین پر قبضہ کرنے ،فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں مقدمہ درج ہے بار بار بلانے کے باوجود جب وہ تھانہ نہیں آیا تو پولیس اسکی گرفتاری کے لیے اسکے گھر گئی تھی عورتوں پر تشدد اور دروازے توڑنے کا الزام غلط ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv