تازہ تر ین

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں معا ملات طے پا گئے،بڑا اعلا ن ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے متحدہ کا وفد بنی گالہ پہنچ گیا۔ایم کیوایم کے وفد کی قیادت خالدمقبول صدیقی کررہے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین،شاہ محمودقریشی ،عارف علوی ،عمران اسماعیل اوردیگرمرکزی قیادت بھی شریک ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان ،کنور نوید،وسیم اختر،فیصل سبزواری شامل ہیں اور وفد کی قیادت خالدمقبول صدیقی کررہے ہیں۔اس سے قبل ایم کیو ایم کے وفد کی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی جس میں ایم اکیوایم وفد کے مطالبات سامنے آگئے تھے۔ایم کیو ایم کے مطالبات میں کراچی پیکج میںپانی،انفرااسٹرکچر،صفائی،ٹرانسپورٹ و دیگرعوامی مسائل کاحل شامل ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ نے کراچی پیکچ پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv