تازہ تر ین
yasmeen rashid and imran khan

فواد چوہدری ، میاں محمود الرشید کے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب نام مسترد ، ڈاکٹر یاسمین راشد فیورٹ

لاہو (ویب ڈیسک)نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے آزاد امیدواروں اور صوبے میں تیسری بڑی جماعت بن کر سامنے آنے والی پاکستان مسلم لیگ (ق) سے رابطہ کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین اسمبلی سید حسین جہانیان گردیزی، محمد بشارت رندھاوا، سید رفاقت علی گیلانی اور حنیف خان پتافی نے 28 جولائی کو پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کردیا تھا۔واضح رہے کہ محمد بشارت رندھاوا اور سید رفاقت علی گیلانی کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور تحریک انصاف کے خلاف ہی کامیابی حاصل کی۔عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری اور صوبائی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب ناموں کو مسترد کردیا تاہم انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام مسترد نہیں کیا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی میں لایا جاسکتا ہے جس کے بعد انہیں وزارتِ اعلیٰ کا قلمدان سونپا جائے گا۔اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ضمنی انتخاب میں پارٹی کا ٹکٹ دے کر قومی اسمبلی میں بھی لائے جانے کا امکان ہے۔تاہم عمران خان چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبے میں ہی رکھا جائے جہاں وہ پاکستان کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے کی صحت کی وزارت سنبھالیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv