تازہ تر ین

ڈاکٹروں کی غفلت سے زچہ بچہ جا ں بحق ،ورثاءکا شدید احتجاج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈلیوری کےلئے آئی خاتون اور اس کے پیٹ میں بچہ جاں بحق ہو گیا۔ زچہ بچہ کی ہلاکت پر ورثاءسراپا احتجاج بن گئے۔ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کا مطالبہ، بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 273ج ب کی رہائشی نگینہ بی بی کو ڈلیوری کیس کےلئے سول ہسپتال لایا گیا۔ جہاں اس کو خون کی اشد ضرورت تھی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ورثاءکو ہسپتال ے بلڈ بینک سے اوپازٹیو گروپ کا خون لانے کا کہا گیا کہ بلڈ بینک کے عملہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپازیٹو گروپ کی بجائے اونیگٹو گروپ کا خون فراہم کر دیا۔ ڈاکٹرز اور نرسوں نے بغیر تصدیق اور ٹیسٹ کے خاتون کو خون کی بوتل لگا دی۔ متبادل گروپ کا خون لگتے ہی اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے زچہ بچہ کی زندگی بچانے کی کوشش کی، مگر خاتون نے تڑپ تڑپ کر جان دےدی اور اس کے پیٹ میں بچہ بھی مر گیا۔ ماں بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ورثاءسراپا احتجاج بن گئے۔ جس کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کے ذریعے ورثاءکو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے سپرد کر دی۔ ورثاءکا کہنا تھا کہ زچہ بچہ کی ہلاکت کا ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے۔ بصورت دیگر بھر پور احتجاج کریں گے۔ ڈاکٹروں کی غفلت اور نا اہلی کے باعث دو قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زچہ بچہ کی ہلاکت کے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv