تازہ تر ین

5 آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد،لاہور (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا آغاز ہو گیا ،پنجاب سے 5 آزاد ارکان کپتان کے قافلے میں شامل ہو گئے ۔ ہفتہ کو پنجاب سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے چار اراکین نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات کرنیوالوں میں کبیروالا سے حسین جہانیاں گردیزی ، لیہ سے سید رفاقت حسین شاہ اور بشارت رندھاوا ڈی جی خان سے حمید پتافی نے بھی پنجاب میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا او ر کہا کہ ملک میں عمران خان کے ویژن کے نفاذ اور تبدیلی کی کاوشوں کا بھرپور حصہ بننے بنیں گے چیئرمین تحریک انصاف نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو انتخاب پر مبارکباد دی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا بھرپور خیر مقدم کیا ،چاروں اس راکین صوبائی اسمبلی کو آئندہ حکومت میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کا بھی اعلان کیا۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف میں اس لئے شمولیت اختیار کی کہ عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھایا جا سکے، ہمیں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے بھی پیشکش آئی تھی جسے ہم نے قبول نہیں کیا،اس میں پیسوں کے علاوہ وزارتوں کی بھی پیشکش کی گئی تھی جسے ہم نے ٹھکرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے مفاد پرست لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے اور ہمیں پارٹی کے پرانے کارکن ہونے کے باعث نظر انداز کیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم آزاد حیثیت میں جیت کر آئے اور اپنا موقف تسلیم کرایا، عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ نظریاتی کارکنان کے ساتھ آئندہ کوئی زیادتی نہیں ہو گی اسی لئے ہم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 خانیوال سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار سید فخر امام نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ہفتہ کو خانیوال سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی وزارت اعلیٰ کی مضبوط امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعداد یاسمین راشد کی ہے۔ ون ٹو ون ملاقات میں پارٹی کی جیت کے بعد حکومت سازی کے امور پر بات چیت کی گئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ این اے 125 کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پرائیویٹ جہاز پر ملتان پہنچے اور آزاد امیدواروں سے ملاقاتیں کیں۔ لیہ سے رفاقت گیلانی، ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، خانیوال سے حسین جہانیاں گردیزی، مظفر گڑھ سے علمدار قریشی اور ملتان سے شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے سلمان نعیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کی یقین دہانی کرادی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، مجھے افسوس ہے کہ مولانا فضل الرحمان جیسے لوگ منفی سیاست کے مالک ہیں، عمران خان دن رات محنت کر رہے ہیں ، عمران خان مشاورت کر رہے ہیں اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نام بہت جلد سامنے لایا جائے گا ، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ۔ ہفتہ کو کہاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ مرکز میں ہماری جماعت سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے، مرکز میں ہم حکومت بنانے جارہے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کے تحفظ اور ترقی کے لئے پوری طرح تیار ہے، عمران خان دن رات محنت کررہےہیں، عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، وفاقی کابینہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار جمہوریت اور آئین کے لئے مفید نہیں، ان کی تخریب کاری نئی بات نہیں، وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں لیکن اب بھی منفی سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہیں احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں بڑی جماعتوں کا شرکت کرنا خوش آئند ہے۔سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے متعلق نعیم الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں اور آئندہ ایک سے دو روز میں قوم کو خوش خبری دیں گے۔ پنجاب کے وزیراعلی کا نام جیسے ہی فائنل ہو گا عوام کو آگاہ کریں گے، تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کا کوئی رابطہ نہیں ہے، چوہدری نثار رابطہ کرنا چاہیں تو کرلیں ہماری طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہے۔پارٹی رہنما ﺅ ں میں اختلافات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اورجہانگیر ترین کے درمیان اختلافات سے متعلق ضرورت سے زیادہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنما عمران خان کے ساتھ مشاورتی عمل میں شامل ہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات کی غلط خبریں میڈیا پر نہ پھیلائی جائیں۔ این اے101 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار عاصم نذیراور پی پی 108سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اجمل چیمہ سے ملاقات کیلئے رابطہ قائم کیا ہے تاہم اجمل چیمہ نے مصروفیات کا بہانہ بنا کر انہیں ٹال دیا جس کے بعد رائے حسن نواز ، چوہدری فیض اللہ کموکا اور شیخ خرم شہزاد اجمل چیمہ نے مصروفیات کا بہانہ بنا کر انہیں اٹال دیا جس کے بعد رائے حسن نواز ، چوہدری فیض اللہ کموکا اور شیخ خرم شہزاد اجمل چیمہ کی حمایت حاصل کر نے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے ، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماءبھی آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے سر گرم ہیں ، ذرئع نے بتایا ہے کہہ عاصم نذیر اجمل چیمہ نے ابھی تک کسی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ پانچ ایم پی اے ہیں اور ان کا گروپ سوچ بچار کے بعد کسی کی حمایت کا فیصلہ کرے گا۔ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی رہنماو¿ں کی ملاقات کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ¾ پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی گئی ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کے سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی جس میں صوبے میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی اور اس دوران میاں محمود نے عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کےلئے آزاد امیدواروں سے رابطوں پر آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں پنجاب کے اسپیکر کے انتخاب سمیت دیگر اہم امور پر بات کی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان ایسے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے ہیں جو پارٹی کا دیرینہ کارکن اور نظریاتی ہو جب کہ اس پر کسی قسم کا کوئی الزام نہ ہو۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے فواد چوہدری اور علیم خان نے بھی ملاقات کیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اسد عمر، عارف علوی اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان سے ملاقاتیں کرتے رہےمظفر گڑھ سے کامیاب 2 ایم این ایز اور 7 ایم پی ایز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق، این اے 181 سے شبیر قریشی نے غلام مصطفیٰ کھر جبکہ این اے 185 سے باسط سلطان بخاری نے معظم جتوئی کو شکست دی تھی۔ پی پی 275 سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی خرم سہیل لغاری، پی پی 277 سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی علمدار قریشی اور پی پی 272 سے آزاد رکن قومی و صوبائی اسمبلی باسط سلطان بخاری بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv