تازہ تر ین

دوبارہ کا و نٹنگ کے بعد بھی سعد رفیق کی ہار بر قرار

لاہور (ویب ڈیسک) عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 131 ان چند حلقوں میں سے ایک تھا جہاں پوری قوم کی نظریں جمی تھیں کیونکہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق مدمقابل تھے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں عمران خان 84,313 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے اور خواجہ سعد رفیق 83,633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے اور اس طرح سعد رفیق 680 ووٹوں سے ہار گئے۔ عمران خان کے ہاتھوں شکست ملنے پر سعد رفیق نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا۔آج صبح دوبارہ ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جو اب مکمل ہو گئی ہے اور نتائج نے سب کو حیران کر دیا ہے کیونکہ دوبارہ گنتی ہونے پر عمران خان کی برتری کم ہو گئی ہے۔ نئے نتائج کے مطابق بھی کامیاب ہونے والے امیدوار عمران خان ہی ہیں مگر سعد رفیق کے خلاف ان کی برتری 680 سے کم ہو کر 608 رہ گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv