تازہ تر ین
justice shokat aziz.jpg

‘ججز کی رہائش گاہ پرآنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی جائیں‘

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جی سی) سے درخواست کی ہے کہ تمام اعلیٰ عدالتوں کے ججز کی سرکاری رہائش گاہ پر آنے والے اخراجات سے متعلق تفیصلات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ریٹائرڈ ملازم کی جانب سے دائر شکایت میں الزام لگایا گیا کہ جسٹس شوکت صدیقی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر زائد رقم خرچ کی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ایس جے سی جج کے خلاف تمام شواہد کی ریکارڈ کرے گا تاہم جسٹس شوکت صدیقی نے کونسل میں دو درخواستیں پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 7 برس میں سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے ججوں کی رہائش گاہ پرآنے والے اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے حق میں دفاع کر سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ معلومات حاصل نہیں کر سکتے۔ صدیقی کے بیان کا جائزہ لیں گے، جسٹس شوکت صدیقی نے درخواست میں استدعا کی کہ تمام اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے ذاتی گھروں پر کیے جانے والے اخراجات کی ریکارڈ طلب کیا جائے جسے سرکاری حیثیت حاصل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ان تمام ججوں کی لسٹ فراہم کی جائے جو سرکاری رہائش گاہ ملنے کے باوجود ہاوس رینٹ کی مد میں 65 ہزار روپے ماہانہ وصول کررہے ہیں۔جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ ججوں کی سرکاری رہائش گاہ کے لیے سرکاری خزانے سے خریدے گئے فرنیچر اور دیگر کی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv