تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی کے 4آزاد امیدوار کھلاڑی بننے کو تیار نام بھی سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک )عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 4 ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد برابرہوگئی ہے۔ مظفرگڑھ سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید علمدارقریشی، لیہ سے نومنتخب رکن بشارت رندھاوا، خانیوال سے حسین جہانیاں گردیزی اورمسعود گیلانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چاروں ارکان اسمبلی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان سے اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ آج پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 123 جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 127 ہے، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کے 7 اورپیپلز پارٹی کے 6 ارکان ہیں، اس کے علاوہ 29 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ موجودہ صورت حال میں آزاد امیدواروں کی ہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv