تازہ تر ین

حلف نہ اٹھانے کی تجویز سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا : خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں حلف نہ اٹھانے کی تجویز سے جمہوریت کو مزید نقصان پہنچے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی روایات کو فالو نہیں کرنا۔ جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ 2014ءمیں عمران خان نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش کی۔ ہم نے ان روایات پر نہیں چلنا جو عمران خان نے 2013ءکا الیکشن ہار کر اپنائیں۔ ہمارے وفاق کی اساس جہوریت پر ہے۔ اگر گراو¿نڈ اور فیلڈ بھی نہیں ہوگی تو کون کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شامل مسلم لیگ (ن) کے شخص رہنما میاں شہباز شریف‘ حمزہ شہباز اور سعد رفیق کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ ہمیں الیکشن 2018ءکے متعلق تحفظات ہیں اور پرسوں ہونے والے الیکشن پر بھی تحفظات ہونگے۔ مگر ہم جمہوری عمل اور روایات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت وہ رویہ اختیار نہیں کرینگے جو 2013ءکے الیکشن کے بعد تحریک انصاف نے اپنایا تھا۔ ہم نے عمران خان کی روایات کو جاری نہیں رکھنا۔ اے پی سی میں جو فیصلے ہورہے ہیں۔ ان سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ ہم جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو وفاق کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف‘ سعد رفیق اور حمزہ شہباز تینوں کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ مرکز میں حزب اختلاف کا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش کرینگے اگر نہیں بناسکے تو وہاں بھی اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv