تازہ تر ین

الیکشن کمیشن ناکام ہو گیا : بلاول بھٹو

کراچی (وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن 2018کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، ان انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور پارلیمنٹ میں جاﺅنگا اور قوم کو انتخابات میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق بتاﺅں گا اور وہاں پر لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور بتائیں گے کہ اپوزیشن کیسے کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی جو اسے پورا کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں اچھا پرفارم کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو پارلیمنٹ میں آنے اور حلف اٹھانے پر قائل کروں گا۔ انہوں نے کہا سب کو انتخابات پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوسروں جماعتوں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اس لیئے نہیں گئے کہ ہم نے اپنی جماعت کا اجلاس بلایا تھا اور اپنا لائحہ عمل تیار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جمہوری اداروں کو نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھاندلی کے معاملے پر فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی بنائے گی اور اس کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن ذمہ داری تھی۔ ہم دھاندلی کے حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئیندہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہی ہونگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv