تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی کے 20 آزاد ارکان کا آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد‘ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت سازی کیلئے ضروری نمبر گیم کیلئے جوڑ توڑ شروع کر دی ہے۔ پارٹی سربراہوں نے اجلاس میں عمران خان کو ہم خیال جماعتوں اور آزاد ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی۔ پنجاب اسمبلی کے 20آزاد ار کان کی آج تحریک انصاف میں شمو لیت متوقع ۔بنی گالہ میں الیکشن میں جیت کے بعد عمران خان کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماو¿ں نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے پاس نمبر گیم پوری ہے، اسے 118 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اتحادی جماعتوں (ق) لیگ، عوامی مسلم لیگ، بی این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی ملنے کا امکان ہے، جس سے پی ٹی آئی کو 140 سے زائد ارکان کی حمایت مل جائے گی۔ ذرائع کے مطابق 12 آزاد ارکان بھی میدان میں ہیں جن سے پی ٹی آئی کے رابطے جاری ہیں۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 126 ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہے، تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے جبکہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ایک دو دن میں حکومت بنانے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت سازی کے بعد چاروں گورنرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے کیلئے 27آزاد امیدواروں کو جماعت میں شمولیت کیلئے جہانگیر ترین سمیت شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور کو ٹاسک دے دیاجلد ہی آزاد امیدواروں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان جبکہ مسلم لیگ ق سے بھی رابطے کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے کیلئے جہانگیر ترین سمیت شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور کو 27آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے تاکہ جلداز جلد آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کے ساتھ شامل کرکے پنجاب میں حکومت بنائی جاسکے اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی الیکشن جیتنے والے ارکان سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق) سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے واضح رہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مزید 15ارکان کی ضرورت ہے جس میں سے 27آزاد ارکان ہے اور مسلم لیگ (ق) کے 7ارکان ہیں۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات شفاف ہوئے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس 123نشستیں ہیں، ہم پنجاب میں حکومت بھی ہم بنائیں گے، کل آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے، آئندہ 10روزمیں حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائےگا، تحریک انصاف بلوچستان میں کولیشن حکومت بنائےگی، پنجاب اور خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی حکومت بنائےگی، مولانافضل الرحمان کونسلر کا الیکشن لڑنےکا مشورہ دیتا ہوں، 21آزاد ارکان سے رابطہ ہوچکاہے، ہمیں پیپلزپارٹی کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی سے ایم کیو ایم کا صفایا کرنے والی پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں قانون سازی کے لئے متحدہ پاکستان کو بات چیت کی دعوت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے متحدہ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور انہیں مرکز میں حکومت سازی کیلئے بات چیت کی دعوت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جلد ایک ملاقات متوقع ہے، جس میں آئندہ حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلوچستان میں حکومت سازی معاملے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو صوبے میں مخلوط حکومت کے قیام سمیت اہم معاملات پر مشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کیا ہے۔ صوبائی ترجمان کے مطابق پارٹی کی کوشش ہوگی کہ خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی اپنی مخلوط حکومت بنائے۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہوگی اور مسلم لیگ (ن)کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑےگا۔ نعیم الحق نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بنانے کے لیے بہت سی جماعتوں سے الحاق کے آپشن موجود ہیں اور پنجاب کے آزاد اراکین سے رابطے جاری ہیں۔ پیپلزپارٹی سے الحاق کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پی پی پی سے حمایت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی پیپلز پارٹی سے کسی قسم کا سمجھوتہ ہوگا۔ نعیم الحق نے کہا کہ جہاں پر دھاندلی کے الزامات ہیں وہ حلقہ کھولنے کے لیے تیار ہیں، یہ بات عمران خان نے سب کے سامنے کہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج میں عوام کی رائے کھل کر سامنے آگئی ہے، امید ہے اے پی سی دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ نہیں کرے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے امیدواروں نے بڑے بڑوں کو شکست دی جبکہ ہم کراچی کی 21میں سے 13قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوکر سندھ میں دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئے ہیں۔ نعیم الحق نے مزید بتایا کہ ایک دو دن میں باقاعدہ حکومت بنانے کا اعلان کر دیں گے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے انتخابی نظام میں کوئی بھی خامیاں یا کمزوریاں ہیں تو انہیں دور کیا جائے تاکہ کسی کو شکایت نہ ہو کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور وزارت اعلی کے لیے کئی نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے عبدالعلیم خان، فواد چودھری اوراٹک سے تعلق رکھنے والے میجر(ر)طاہر صادق فیورٹ امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پنجاب اسمبلی کی نشست ہارنے سے وزارت اعلی کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ عمران خان پنجاب میں تگڑا وزیر اعلی لانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ،پرویز خٹک کے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے دو اور قومی اسمبلی کے دو آزاد ارکان کےساتھ رابطے ‘چاروں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر راضی کرلیا، پرویزخٹک کو پنجاب اور مرکز میں حکومت سازی کے لے اہم رول دے دیا اور خیبرپختونخوا میں بھی پرویز خٹک حکومت بنائیں گے اور پرویز خٹک ہی خیبرپختونخوا کے دوبارہ وزیر اعلیٰ ہوں گے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی متفقہ طور پر بنی گالہ اجلاس میں منظوری دے دی۔ تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب کوشہبازشریف کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ، 12آزاد امیدواروں نے رابطہ کرلیا ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف کی حکومت بننے کی صورت میں وزارت اعلیٰ کے لئے مختلف نام زیر گردش ہیں جن میں عبد العلیم خان ،میاں محمود الرشید اور فواد چوہدری کے نام شامل ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چوہدری سرور بھی اس کے لئے اپنی سینیٹر شپ چھوڑنے کے لئے تیار ہیں ۔ سیاسی حلقوں میں چوہدری پرویز الٰہی کے نام کو بھی زیر غور لائے جانے کے امکانات پر گفتگو کی جارہی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں حکومت بننے کی صورت میں حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کیلئے میدان میں اتارنے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر (ن) لیگ پنجاب میں حکومت بنانے میں ناکام رہی تو سعد رفیق کو قائد حزب اختلاف بنایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا مکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کیلئے دو نئے امیدوار سامنے آئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ کا قلمدان شیخ رشید کو دیا جائے گا یا پھر چوہدری سرور کو وزیر داخلہ بنایا جائے گا تاہم یہ وزارت شیخ رشید کو ملنے کے قوی امکانات ہیں جس کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کیلئے بھی دو نام فائنل کر لئے ہیں جس کے مطابق اسد عمر کو وزیر خزانہ اور ملک امین اسلم کو وزیر ماحولیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔نجی ٹی وی مطابق شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے اور اس مقصد کیلئے ضمنی انتخاب لڑنے پر غور شروع کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv