تازہ تر ین

سعودی سفیر کی عمران خان سے ملاقات جیت پر مبارکباد‘ شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) پاکستان میں سعودی سفیر نے جمعہ کو بنی گالہ مےں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اورانتخاب جیتنے پر سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے پاکستان میں انتخابی عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر سعودی سفےر نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھاان کی جانب سے سعودی عرب کے بارے میں جن خیالات و جذبات کا اظہار کیا گیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںپاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہوتے ہی سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے سعودی ولی عہد کے اس دورے سے پاکستان کیساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کی بنیاد ڈالیں گے پاکستان اور سعودی عرب باہم محبت، دوستی اور بھائی چارے کے بندھن میں جڑے ہیںپاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں جذباتی قربت اور وابستگی ہے سعودی حکومت ہمیشہ کیطرح آئندہ بھی ہر کڑے وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑی رہے گیااور کہا کہ آئندہ حکومت کے ساتھ بھرپور اور متحرک سفارتی تعلقات کے خواہشمند ہیںجس پر چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سعودی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی حکومت خصوصاً فرمانروا کی جانب سے تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک اور پاکستان کا بااعتماد دوست ہے تحریک انصاف کی حکومت پاک ،سعودی تعلقات کو ایک نئی جہت سے ہمکنار کرے گی سعودی عرب کو ہماری خارجہ پالیسی میں خاص مقام حاصل ہے ملاقات کے اختتام پر چیئرمین تحریک انصاف نے سعودی سفیر کو محبت اور گرمجوشی سے رخصت کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv