تازہ تر ین

دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کبھی منظور نہیں کیا گیا ، بھٹو نے بھی زبانی وعدہ کرکے اپوزیشن کےساتھ تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کیا تھا، تجزیہ نگار

لاہور(تجزیہ نگار) پاکستان میں ہونیوالے قریباً تمام انتخابات میں دھاندلی کانعرہ لگایاگیا اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے تاہم کامیاب ہوکر حکومت میں آنیوالوں نے کبھی اس قسم کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا، ضیاءالحق کے دور میں ہونیوالے غیر جماعتی واحد انتخابات تھے جن میں ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی کیونکہ ان انتخابات میں کوئی جماعت موجود ہی نہیں تھی، 1970 کے انتخابات کو بھی صاف اور شفاف قرار دیا جاتا ہے مگر ان کے نتیجے میں ملک کے دو ٹکڑے ہوگئے، 1964میں جب محترمہ فاطمہ جناح اور جنرل ایوب خان کے درمیان صدر کے انتخابات کیلئے مقابلہ ہوا تو باالواسطہ ہونے والے ان انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھانلی ہوئی اور اپوزیشن نے شدید احتجاج کای مگر ایوب خان نے دوبارہ الیکشن کیلئے ان کے مطالبہ کو نظر انداز کردیا، 1977میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے انتخابات کرائے تو وسیع پیمانے پر دھانلی کی وجہ سے اپوزیشن نے سخت احتجاجی تحریک چلائی اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا، اس تحریک میں کافی لوگ جان سے گئے اور املاک کو کافی نقصان پہنچا، بھٹو زبانی طور پر دوبارہ انتخابات کیلئے آمادہ ہوگئے تھے مگر کوئی تحریری معاہدہ کرنے سے کتراتے رہے ، چنانچہ ضیاءالحق نے مارشل لاءلگادیا جو گیارہ برس تک جاری رہا، 1988، 1990، 1993 اور 1996کے انتخابات میں بھی یہی صورتحال رہی اور دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، 2002میں پرویز مشرف نے انتخابات کرائے، یہ بھی دھاندلی کے الزامات سے نہ بچ سکے، 2008کے انتخابات بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہورہے تھے، ان میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی تاہم سیاسی جماعتوں نے صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر الزامات لگانے سے گریز کیا ، البتہ 2013کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات نہ صرف عمران خان بلکہ آصف علی زرداری نے بھی لگائے اور انہیں ریٹرننگ افسروں کا انتخاب قرار دیا ، تاہم نوازشریف نے اس قسم کے الزامات پر کوئی توجہ نہیں دی ، آخر کرپشن کے الزام میں جیل پہنچ گئے، اب گذشتہ روز ہونے الے انتخابات میں تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کے سوا سب جماعتوں نے انکی شفافیت پر سوال کھڑا کردیاہے، ن لیگ کی طرف سے نتائج مستر کرنے کا واضح مطلب تھا کہ دوبارہ انتخابات کرائے جائیں مگر اگلے ہی روز شہباز شریف نے یہ کہتے ہوئے نتائج تسلیم کرلئے کہ مضبوط اپوزیشن کا کردار اداکرتے ہوئے انتخابی گڑ بڑ کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv