تازہ تر ین

کینیڈین شہر ٹورنٹو میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی

اوٹاوا(ویب ڈیسک) کینیڈین شہر ٹورنٹو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔ ٹورنٹو میں اتوار کی رات 10 بجے مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی پولیس کے مطابق مسلح شخص نے واقعے میں چھوٹی ہاتھ کی پستول استعمال کی اور اس نے مرنے سے پہلے پولیس پر بھی فائرنگ کی۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں نے مشرقی ٹورنٹو میں واقعے فوڈ اسٹریٹ کےاطراف مکمل ناکہ بندی کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv