تازہ تر ین

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا جادو چل گیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی سب سے بڑی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ نے اوپننگ ویک اینڈ پر 7 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ بنالیا۔’طیفا اِن ٹربل‘ عید کی چھٹیوں کی مدد کے بغیر ملک بھر میں ابتدائی 3 دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ علی ظفر اور مایا علی کی فلم نے ریلیز والے روز 2 کروڑ 31 لاکھ، دوسرے روز 2 کروڑ 50 اور تیسرے روز 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 7 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے پہلے ویک اینڈ میں ریکارڈ بزنس کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔فلم میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے اہم کردار کیا ہے جب کہ فلم کو احسن رحیم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔فلم لائٹ اینگل پروڈکشن، جیو فلمز، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی پیشکش ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv