تازہ تر ین

حملوںکا خطرہ ۔۔۔ عمران ، بلاول ، شہباز کو وزیراعظم کے برابر سکیورٹی دینے کا فیصلہ

لاہور(آئی اےن پی)نگران صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ خود کش حملوں کے بعد انتخابی مہم کے دوران عمران خان، بلاول بھٹو اور شہبازشریف سمیت سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے سکیورٹی پروٹوکول کو اپ گریڈ کرتے ہوئے انہیں وزیر اعظم کے برابر کرنے سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور امن و امان اور سیاسی قیادت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف منصفانہ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد بلکہ تمام امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنا بھی پنجاب کی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ ان امیدواروں اور سیاسی رہنماو¿ں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جن کی زندگی کو خطرات درپیش ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کے دن پر امن اور سازگار ماحول کی فراہمی بھی نگران صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اس لئے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام کو ہر لحاظ سے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے منفی پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی کو نواز شریف کی لندن سے واپسی کے دن پنجاب حکومت نے لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر منصوبہ بندی کرتے ہوئے لاہور میں کسی بھی غیر معمولی واقعہ سے بچنے کے لئے میرٹ پر اقدامات اٹھائے تھے اور مختلف حلقوں سے اس پر تنقید مخصوص مقاصد کیلئے کی جا رہی ہے اور یہ بلا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہم اس میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے تقریبا 143 کارکنوں کو قانونی طور پر حراست میں لیا گیا تھا اور جونہی میاں نواز شریف کو اسلام آباد روانہ کیا گیا گرفتار شدگان کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کسی سیاسی کارکن کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے کی کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ شوکت جاوید نے کہا کہ یہ خیال بالکل غلط ہے کہ نگران حکومت کسی ایک یا مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی ٹارگٹ نہیں کر رہے کیونکہ ہماری ذمہ داری کسی بھی امتیازی سلوک کے بغیر تمام امیدواروں کو منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے یکساں مواقع مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے معاملہ میں ہم مکمل طور پر غیر جانبدار ہیں تاہم حکومت الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کو درست اور اس کی روح کے مطابق نافذ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 52 ، مسلم لیگ (ن) کے 48، پیپلز پارٹی کے 3 اور دیگر سیاسی جماعتوں کے 73 امیدواروں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کو کسی بھی خلاف ورزی پر فوری اقدام اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت تمام اقدامات مکمل مشاورت کے ساتھ اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے اور معیاری سی سی ٹی وی کیمروں کو پیشہ ورانہ انداز سے استعمال کیا جائے گا اور واضح ہدایت ہے کہ کسی بھی خرابی کے بارے میں کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ ریلیوں اور عوامی اجتماعوں کے لئے سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا جبکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو زیادہ مو¿ثر بنانے کی ضرورت ہے اور سیاسی جماعتوں کو تصادم اور ٹکراﺅ سے بچنے اور ماحول کو پر امن رکھنے کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv