تازہ تر ین
nikah

ثوبیہ خان کانکاح دو ماہ قبل ہوا‘ آڈیو اب جاری ہوئی :ذرائع

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ ثوبیہ خان کی معروف کرکٹر عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر سے نکاح کی خبریں گزشنہ روز گردش کرتی رہیں ۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ کہ ثوبیہ کا نکاح دو ماہ قبل عثمان قادر سے ہوا لیکن انہوں نے کسی کو خبر نہ ہونے دی تاہم اس وقت کچھ چینلز نے خبر کو چلایا تھا لیکن اب ان کی اپنے شوہر کیساتھ تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصویر بھی اسی وقت آ گئی تھی اور ان کی آڈیو ریکارڈنگ جس میں وہ اقرار کر رہی ہیں کہ انہوں نے نکاح کر لیا ہے تاہم رخصتی اگلے سال ہو گی جس میں وہ دوستوں اور میڈیا کو مدعو کریں گی یاد رہے عثمان قادر بھی اپنے والد عبدالقادر کی طرح کرکٹر ہیں ۔عثمان قادر افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلب میںکرکٹ کھیلنے کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv