تازہ تر ین

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑنے سجاد علی کا ”ہر ظلم تیرا یاد ہے“گایا

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ پاکستانی گلوکار سجاد علی کی بڑی مداح نکلیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں منعقد ہونے والے اے پی پی این اے کنونشن میں میوزیکل لائیو کنسرٹ کے دوران نیہا ککڑنے سجاد علی کا مقبول گانا ہر ظلم تیرا یاد ہے گنگنایا اور انہیں خوب داد دی۔بھارتی گلوکارہ نے پرفارمنس کے درمیان کہا کہ سجاد علی بہت زبردست گاتے ہیں اور وہ بہت بہترین ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب کسی بھارتی فنکار کی جانب سے سجاد علی کی آواز کو سراہا گیا ہے، اس سے قبل بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی رونے نہ دیا گانا ری ٹوئیٹ کرچکی ہیں۔جب کہ گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے بھی سجاد علی کے گانے لگا دیا دل کو بہترین قرار دیا تھا۔کنونشن میں بالی وڈ سمیت پاکستانی شوبز اسٹارز نے بھی شرکت کی جن میں اداکارہ ریما اور صدا نگار ضیا معین الدین بھی شامل تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv