تازہ تر ین

تین روز قبل مدرسہ استاد کے تشدد سے زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شالیمار میں تین روز قبل مدرسہ استاد کے تشدد سے زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ 7 سالہ عبدالاحد تین روز قبل مدرسے میں پڑھنے گیا جہاں استاد نے اس پر تشدد کرتے ہوئے لوہے کی راڈ سے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔عبدالاحد کو فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیںدوسری جانب بچے کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینےکی اپیل کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv