تازہ تر ین

کلاسیکل گلوکار استاد سلامت علی کی17 ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور(شوبزڈیسک)موسیقی کے حوالے سے پاکستان کے معروف گھرانے شام چوراسی کے کلاسیک گلوکار استاد سلامت علی خان کی17ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔شام چوراسی گھرانے کے نامور موسیقار اور گلوکار استاد سلامت علی خان12 دسمبر1934 کو شام چوراسی ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خاں کے ساتھ ملکر اپنے والد استاد ولایت علی خاں سے موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ استاد سلامت علی خاں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ پہلی کلاسیک پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے۔ انہوں نے اپنے فرزند استاد شرافت علی خاں پر بے حد محنت کی اور دوسرے بیٹے شفقت علی خاں کی صورت میں نامور گلوکار تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ استاد سلامت علی خاں کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔کلاسیکی موسیقی کی شان کہلانے والے استاد سلامت علی خان10جولائی 2001کو اپنے مداحوں کو غمزہ چھوڑ گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv